0

چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر مستحقین کے لیے سبسڈی دینے کا فیصلہ

حکومت نے چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر مستحقین کے لیے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت کھانے پینے کی 5 بنیادی اشیا ء پر سبسڈی کیلئے فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت صنعت وپیداوارنے یوٹیلیٹی اسٹورز سے نئے مالی سال کے لیے تجاویز مانگی ہیں، وزیراعظم ریلیف پیکج کے لئے ان تجاویزکو نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایاجائے گا جب کہ موجودہ پیکج 30 جون کو ختم ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیا ء پر ماہانہ تقریباً 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، جن اشیا ء پر سبسڈی دی جارہی ہے ان میں چینی، آٹا،گھی،دالوں اور چاول پربی آئی ایس پی صارفین کے لیے سبسڈی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی قیمت 109روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ آٹے کا 10کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply