جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سمندرپارپارکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر34.7فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.7فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 8.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اکتوبرمیں سمندرپارپاکستانیوں نے 3.1 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 23.9فیصدزیادہ ہے، ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر 6.7 فیصد کی نموہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2024ء کے دوران سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر متحدہ عرب امارات 620.9 ملین ڈالر، برطانیہ 429.5 ملین ڈالر اور امریکہ 299.3 ملین ڈالر کی ترسیلات زرریکارڈکی گئی ہیں۔