سمندرپارپارکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر34.7 فیصدکا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 11.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.7 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرکا حجم 8.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اکتوبرمیں سمندر پار پاکستانیوں نے 3.1 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 23.9 فیصد زیادہ ہے، ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر 6.7 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2024ء کے دوران سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر متحدہ عرب امارات 620.9 ملین ڈالر، برطانیہ 429.5 ملین ڈالر اور امریکہ 299.3 ملین ڈالر کی ترسیلات زر ریکارڈکی گئی ہیں۔