پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63898 بیرل ریکارڈکی گئی ہے جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63376 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح 30 ستمبر کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3039 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں 3029 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خا م تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 30464 بیرل، پی پی ایل 10275 بیرل، ماڑی گیس 1057 اور پی او ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4189 بیرل ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 665، پی پی ایل 571، ماڑی گیس 915 اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 62 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔