0

فروری 2025:موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 17.59فیصد کمی

فروری 2025کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں17.59فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 37ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ فروری 2024میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 44.9ارب روپے رہا تھا۔

اس طرح فروری 2024کے مقابلے میں رواں سال فروری کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 7.9ارب روپے یعنی 17.59فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply