سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے نیشنل سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں کمی کردی ہے۔
سیپشل سیونگزسرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح 12.26فیصد اورڈیفنس سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 12.12فیصدکردی گئی ہے۔
بہبودسیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 13.92فیصد اورسپیل سیونگزاکاونٹس پرمنافع کی شرح کم کرکے 11.77فیصدکردی گئی ہے۔
اسی طرح شہدافیملی ویلفئیراکائونٹس پرمنافع کی شرح کو13.92فیصدکردیاگیاہے،منافع کی شرح میں کمی کااطلاق 4نومبرسے ہوگا۔









