سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔
سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے تک کمی ہو گئی، اس کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار800 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونا 4 ہزار 630 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد دس گرام سونے کے نرخ 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے کی سطح پر آ گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سو نے کے نرخوں میں نمایاں کمی ہو گئی، فی اونس قیمت 65 ڈالر کم ہو کر 2662 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔