سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہو گئے ہیں۔
دس گرام سونے کے نرخوں میں بھی 171 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے کا ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی میں سونے کے فی اونس نرخ میں 3 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 2656 ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔