0

مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہو گیا

لاہور، مرغی اور انڈوں کے سرکاری نرخ جاری کر دیے گئے، مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو ہو گیا۔

لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

انڈوں کی فی درجن قیمت 291 روپے کی سطح پر برقرار ہے، دوسری جانب راولپنڈی کے مختلف مقامات پر سرکاری نرخوں کی بجائے من مانے ریٹ وصول کئے جا رہے ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مختلف نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے، اسلام آباد میں گزشتہ روز مرغی کے گوشت کے فی کلو نرخ 810 روپے کلو تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply