نیپال کی گلوکار تریشلا گرونگ بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مداح نکلیں۔
ایشیا کپ کی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی نیپالی گلوکارہ نے بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابرجیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
پاکستان کیلئے دو ملی نغمے تیار کررہی ہوں، موقع ملا تو وہ اسلام آباد اور لاہور میں پرفارم کروں گی۔
بابر اعظم نے ویراٹ کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑ ڈالا
انہوں نے بتایا کہ جب ایشیا کپ کے آرگنائزر کی جانب سے پیشکش ہوئی تو انہیں یقین نہیں آرہا تھا، اب لوگ مجھے پہچان جاتے ہیں اور آٹو گراف لیتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جب سے میں نے ایشیا کپ میں پرفارم کیا ہے تب سے انڈیا کی جانب سے بھی گانے کی دعوت دی جارہی ہے۔