بھارتی اداکارہ فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھونی نے شادی کے 18 سال بعد باقاعدہ طور پر علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارفردین خان اور نتاشا گزشتہ ایک برس سے علیحدہ رہ رہے تھے تاہم انہوں نے باہمی رضا مندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔
فاسٹ بولرنسیم شاہ اور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کا ایک بار پھرنام ساتھ لیا جانے لگا
بھارتی میڈیا کے مطابق فردین خان اور نتاشا کے ازدواجی تعلقات میں مسائل کی وجہ دونوں الگ ہو رہے ہیں، ابھی تک دونوں کی جانب سے طلاق کے حوالے سے کوئی خبر سامنےنہیں آئی لیکن نتاشا اپنے بچوں کے کیساتھ لندن میں رہ رہی ہیں جبکہ فردین خان ممبئی میں اپنی والدہ کیساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ فردین خان اور نتاشا مادھونی کی شادی 2005 میں ہوئی تھی ان کے ہاں 2013میں بیٹی پیدا ہوئی جبکہ 2017 میں بیٹے کی پیدائش ہو ئی تھی ۔