انڈین میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارفردین خان اور نتاشا گزشتہ ایک برس سے علیحدہ رہ رہے تھے تاہم انہوں نے اب باہمی رضا مندی کیس الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
فاسٹ بولرنسیم شاہ اور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کا ایک بار پھرنام ساتھ لیا جانے لگا
اس حوالے سے بھارتی اداکار فردین خان کے ایک قریبی دوست نے کہا کہ جوڑی کے درمیان تعلقات کی خرابی بچوں کی تعلیم پر مختلف خیالات کی وجہ سے بنی۔
دوست کے مطابق فردین خان کی اہلیہ نتاشا مادھوانی چاہتی ہے کہ بچوں کی تعلیم دبئی میں ہو جبکہ فردین خان نے ممبئی کو ترجیح دی ہے۔
نگران وزیراعظم کیلئے سیاستدان، ٹیکنوکریٹ اور ماہر معیشت کے نام زیر غور ہیں، حافظ حمد اللہ
بھارتی میڈیا کے مطابق فردین خان اور نتاشا کے ازدواجی تعلقات میں مسائل کی وجہ دونوں الگ ہو رہے ہیں، ابھی تک دونوں کی جانب سے طلاق کے حوالے سے کوئی خبر سامنےنہیں آئی لیکن نتاشا اپنے بچوں کے کیساتھ لندن میں رہ رہی ہیں جبکہ فردین خان ممبئی میں اپنی والدہ کیساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ فردین خان اور نتاشا مادھونی کی شادی 2005 میں ہوئی تھی ان کے ہاں 2013میں بیٹی پیدا ہوئی جبکہ 2017 میں بیٹے کی پیدائش ہو ئی تھی ۔