بھارتی خاتون انجو (فاطمہ ) پر قسمت مہربان ہو گئی
بھارت کے نشریاتی ادارے ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے رہائشی فلم ساز امت جانی نے سیما حیدر کو فلم میں کام کرنے کی پیش کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امت جانی کا ممبئی میں اپنا پروڈکش ہاؤس ہے جس میں وہ چھوٹے بجٹ کی فلمیں بناتے ہیں، ڈرامے، گانے اور سیریز بھی تیار کرتے ہیں۔
سیما حیدر کو فلم میں کام کرنے کی پیش کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوئی تو اس پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
انجو کی اپر دیر میں شادی ان کا نجی معاملہ، حکومت کا کوئی تعلق نہیں، نگران وزیر اطلاعات کے پی کے
واضح رہے کہ کراچی کی رہائشی سیما حیدر اپنے چار بچوں سمیت نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھیں جہاں انہوں نے ہندو رسومات کے تحت سچن مینا سے شادی کر لی جب کہ ان کے پاکستانی خاوند غلام حیدر جکھرانی سعودی عرب میں ملازمت کے لیے مقیم ہیں۔
सीमा को काम करने का ऑफर मिला है। यह ऑफर अमित जानी ने उन्हें एक वीडियो दिया है। आपको बता दें कि आजकल सीमा हैदर वाली तंगी से गुजर रही है। साथ ही वो 5 महीने गर्भवती भी है। #seemahaiderpakistan #seemahaider #सीमा_हैदर #seemahaiderinbollywood #bollywoodfilm #amitjani #gbntoday pic.twitter.com/BTbaWRV2M6
— GBN Today (@GBNToday) August 1, 2023
فلم پروڈیوسر کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے بتایا ہے کہ سیما حیدر کے غیر قانونی طور پر بھارت داخلے کی سپورٹ نہیں کی جا سکتی ہے لیکن ان کی مالی مشکلات کو کم کرنے کے لیے انہیں فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔
بھارت، منی پور میں جو ہوا اس نے دل دہلا دیا، چیف جسٹس کے ریمارکس
اس ضمن میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ مظاہروں میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس میں سیما حیدر کو کام کی پیش کش کی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی بندش ، بھارت دنیا بھر میں سرفہرست
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیما حیدر کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں امت جانی نے فلم میں کام کی پیش کش کی ہے۔
सीमा हैदर बनेगी एक्ट्रेस, क्लीन चिट का इंतजार
सीमा से मिली JANi FIREFOX प्रोडक्शन हाउस की टीम, डायरेक्ट जयंत सिन्हा और भारत सिंह ने लिया ऑडिशन
A Tailor Murder Story मे भारत की तरफ से RAW एजेंट का किरदार निभाएगी सीमा हैदर #seemahaidernews #amitjani #SeemaSachin #viralvideo pic.twitter.com/R5k1XjrTOB
— Daily Insider (@dailyinsiderup) August 2, 2023
سیما حیدر کے مطابق ابھی وہ پریشان ہیں، بہت سارے معاملات میں پھنسی ہوئی ہیں لیکن جیسے ہی وہ آزاد ہوں گی تو اسکرپٹ پڑھ کر فلم میں کام کریں گی۔
بھارت، ہندو مسلم فسادات، 5 ہلاک، مسجد و گاڑیاں نذر آتش، موبائل و انٹرنیٹ بند، کرفیو نافذ
واضح رہے کہ سیما حیدر کے بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔