معروف اداکار فیصل قریشی نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافے پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کر دیا ۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار فیصل قریشی کا دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ”روس سے گزارش ہے کہ تیسرا جہاز نہ بھیجے، بس اتنا سستا پیٹرول ہی کافی ہے، تسی ساڈے واسطے مر گئے تے اسی تہاڈے واسطے مر گئے”۔
فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے پر برقرار
خیال رہے کہ یکم اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔