دلیپ کمار کا پہلا انٹرویو: اردو زبان کامیابی کی ضمانت بنی اور پھر سب کچھ بدل گیا
بھارت کے مؤقر نشریاتی اداروں انڈیا ٹوڈے اور پنگ ولا نامی ویب سائٹ کے مطابق ایک لاکھ 75 ہزار مربع فٹ کی زمین پر بننے والے نئے رہائشی منصوبے میں ایک میوزیم بھی تعمیر کیا جائے گا جہاں عظیم اداکار کی فلمی زندگی کے یادگار لمحات کو محفوظ رکھنے کا معقول انتظام ہو گا۔
مؤقر انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق تعمیر کیا جانے والا نیا رہائشی منصوبہ گیارہ منزلوں پر مشتمل ہوگا جس میں دلیپ کمار کا خاندان اور آشار گروپ شراکت دار ہوں گے، منصوبے سے 900 کروڑ کا منافع ہونے کی توقع ہے۔
دلیپ کمار: نام بڑی اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا، شادی سائرہ بانو سے کی
واضح رہے کہ اداکار دلیپ کمار کا یہ بنگلہ پہلے بھی قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے میڈیا میں زیر بحث رہا ہے، 2017 میں دلیپ کمار کے خاندان کی جانب سے ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ جعلی کاغذات بنوا کر دلیپ کمار کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔
دلیپ کمار کی اس زمین کا مقدمہ عدالت میں بھی چلا تھا جہاں سے ان کی اہلیہ نے مقدمہ جیتا اور اعلان کیا تھا کہ انہیں اس بنگلے کی چابیاں مل گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار دلیپ کمار جو پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے تھے، یہاں ان کے آبائی گھر کو محکمہ آرکیالوجی خیبرپختونخوا کے نام منتقل کردیا گیا ہے۔
دلیپ کمار ، راج کپور کے مکانات کی ملکیت محکمہ آرکیالوجی خیبر پختونخوا کے نام منتقل
یاد رہے کہ جولائی 2021 میں دلیپ کمار طویل بیماری کے بعد 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔