0

ڈالر 12 پیسے سستا،دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں دیگرکرنسیوں یورو اور برطانوی پاؤنڈ ، سعودی ریال ، اماراتی درہم کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 278 روپے 24 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوئی۔

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید 276 روپے 73 پیسے جبکہ فروخت 279 روپے 38 پیسے پر ہو رہی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز 3 پیسے کے اضافے کےبعد ڈالر 278 روپے 24 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو 32 پیسے سستا ہونے کے بعد 299 روپے 44 پیسے سے کم ہو 299 روپے 12 پیسے پر آگیا ہےجبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 1 روپے 12 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 348 روپے 58 پیسے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت میں  3 پیسے کی معمولی  کمی کے بعد نئی قیمت 74 پیسے 15 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت بھی 3 پیسے کی کمی کے بعد 75 روپے 72 پیسے پر آگئی ہے ۔

دوسری جانب قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری رہا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا معمولی سستا ہو گیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی ہو گئی

جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار اور10 گرام سونا 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 2317 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2254.80 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply