0

چکن مزید 78 روپے سستا ہو گیا

لاہور، مرغی کھانے کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر، قیمت میں مزید 78 روپے کی کمی ہو گئی۔

برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 470 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ پولٹری ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ 3 ہفتوں کے دوران چکن 227 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔ طلب میں کمی کے باعث قیمتوں میں نیچے آئیں ہیں جبکہ چوزے کی قیمت 220 روپے سے کم ہو کر 100 روپے پر آگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 15 روپے کمی کی کمی کے بعد 563 روپے سے کم ہو کر 548 روپے اورزندہ برائلر مرغی کی قیمت 10 روپے کمی سے 378 روپے کلو پرہو گئی تھی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2 روپے کے اضافے سے 254 روپے فی درجن پر پہنچ گئی تھی۔

دو روز قبل برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 17روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے قیمت563روپے آگئی تھی اور زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 374 اور پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو ہو گیا تھا۔ جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 252 روپے فی درجن پر تھی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply