وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہا ہے۔ واشنگٹن میں بھی ملاقاتیں مؤثر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ کو کم کیا۔ جبکہ ہماری معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ کریڈیٹ ریٹنگز بہتر ہو رہے ہیں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ جبکہ 10 سال کے لیے لانگ ٹرم پالیسی لانا ہو گی اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ ہمیں ون ونڈوکی طرف بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بروقت اور درست فیصلے ہوتے تو معاشی مشکلات نہ ہوتیں۔ اور صنعتوں کو جو مراعات دی گئیں وہ طویل عرصے کے لیے نہیں ہونی چاہیئیں۔ ہمیں ایکسپورٹ سیکٹر کو بہتر اور تیز کرنا ہو گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو سپورٹ کرنا ہو گا۔ جبکہ ایکسچینج ریٹ کو مزید کم کرنا ہو گا۔