0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 79 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو آیا، 100 انڈیکس میں 318 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 79 ہزار 182 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا، گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 15 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہو ا تھا۔

گزشتہ روز بازار میں 77 کروڑ شیئرز کے سودے 14.28 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 467 ارب روپے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply