زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 43 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اس طرح 30 اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 14 ارب 73 کروڑ 99 لاکھ ڈالر تھا۔