اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈویلپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی۔
ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق انکم ٹیکس ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر 3 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ انکم ٹیکس تاخیر سے ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر 5 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
نان فائلرز کی جانب سے پلاٹ و مکانات خریدنے پر 7 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈویلپرز اور بلڈرز خریداری کے وقت یہ ڈیوٹی ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔
ایف بی آر نے جائیداد پر ڈیوٹی کی ادائیگی کے لیے مخصوص فارمز بھی جاری کر دیئے ہیں۔ تمام ڈویلپرز اور بلڈرز ایف بی آر کے متعلقہ کمشنر کو ماہانہ اسٹیٹمنٹ پیش کریں گے۔