0

کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10روپے اضافہ کر دیا گیا

کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد ناگوری شاپس پر فی کلو دودھ 210 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز صدر ڈیری فارمرز کراچی مبشر قدیر عباسی کی جانب سے قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیاتھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ دودھ کی فی لیٹرقیمت میں 50 روپے فی لیٹر کا اضافہ بہت جلد متوقع ہے۔

مبشر قدیر عباسی کے مطابق دودھ کی بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت، مویشیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، فی جانور کم پیداوار اور حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیاگیاہے۔

ضروری ہے کہ کمشنر کراچی فوری طور پر دودھ کی پیداواری لاگت کے مطابق نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں بصورت دیگر مورخہ 10 مئی سے اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے بعد ازخود قیمتوں میں اضافہ کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply