0

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2کروڑ 70لاکھ ڈالرز کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 27 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 28 فروری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 11.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

یہ بات جمعرات کو اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔

ملک کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 15.87 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.62 ارب ڈالر رہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 28 فروری 2025 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ہزار 249.5 ملین ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply