0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، 100 انڈیکس میں 665 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 5 ہزار 845 کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 180 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت بھی گر گئی ہے ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر 277 روپے 82 پیسے پر آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply