ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے، فی تولہ سونا مزید 500 روپے سستا ہو گیا۔
500 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 429 روپے کی کمی ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 42 ہزار798 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہونے سے سونا 2736 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔