0

بیرون ممالک میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ میں اضافہ

بیرون ممالک میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔

مختلف ممالک میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات خصوصاً پاکستانی لان،بیڈ شیٹس،نٹ ویئر، گارمنٹس کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے جبکہ پاکستان کے ٹیکسٹائل مصنوعات تیار و برآمد کنندگان یقینا اپنی مصنوعات کے بہترین معیار کے باعث بین الاقوامی منڈیوں میں مزید اچھا بزنس حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو بیرون ممالک دوروں کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کرنے کافیصلہ بھی کیاگیاہے۔

جس کے تحت اتھارٹی ٹیکسٹائل مصنوعات تیارکنندگان اور برآمد کنندگان کو بیرون ممالک نئی منڈیوں میں اپنی مصنوعات متعارف کروانے، وہاں منعقد ہونیوالی نمائشوں میں شرکت اور ہمسایہ ممالک کے امپورٹرز و ایکسپورٹرز سے کاروباری، تجارتی، صنعتی روابط کے فروغ کیلئے تمام ممکن مراعات و سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی تاکہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی فروخت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرتے ہوئے ایکسپورٹ بڑھاکر ملک کو معاشی استحکام سے ہمکنار کرنے سمیت قیمتی زرمبادلہ کا حصول بھی ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply