ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت نے پوسٹمارٹم نہ کروانے کی وصیت کی تھی۔
اپنے دوست سے شادی کی افواہیں ،علی سیٹھی نے خاموشی توڑ دی
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں متعدد بار یہ کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوجائے تو پوسٹ مارٹم نہ کروایا جائے۔
عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم نہ کروانے کی وجہ سے مجھے اور بچوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم جو کچھ کیا مرحوم کی وصیت کے مطابق کیا۔
جیا پرادا کو 6 ماہ قید ،5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد
بشریٰ اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ان کے اور عامر لیاقت کے درمیان کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا جو طلاق کا سبب بنتا۔
میں اور عامر لیاقت دونوں طلاق نہیں چاہتے تھے لیکن ان کی سابق دوسری بیوی طوبیٰ انور نے طلاق دینے کے لیے عامر لیاقت کو مجبور کیا۔