ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج (جمعرات )سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4ہزار300روپے کااضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 3لاکھ58ہزار 400 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10گرام سونا3 ہزار687 روپےمہنگا ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار270 روپےکاہوگیا۔
دوسری جانب سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔









