پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، انڈیکس ایک بار پھر 91 ہزار کی سطح عبور کر گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 747 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 91 ہزار607 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر11 پیسے سستاہونے کے بعد 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریت 277 روپے ، 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔