0

پاکستانی نژاد معروف برطانوی ٹک ٹاکر مہک بخاری کو عمر قید

معروف پاکستانی نژاد معروف برطانوی ٹک ٹاکر مہک بخاری کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیسٹر کی کراؤن کورٹ نے 24 سالہ برطانوی ٹک ٹاکر مہک بخاری، اس کی والدہ انسرین بخاری، ریحان کاروان اور رئیس جمال کو اقدامِ قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مہک بخاری کو کم سے کم 31 برس اور 8 ماہ قید جبکہ اس کی والدہ انسرین بخاری کو 26 برس، 9 ماہ، ریحان کاروان اور رئیس جمال کو قتل کے جرم میں عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

لیسٹر کی عدالت نے امیر جمال، نتاشہ اختر اور صناف گل مصطفیٰ کو بھی اقدامِ قتل کے جرم میں سزا سنائی، نتاشہ اختر کو 11 برس، امیرجمال کو 14 برس 8 ماہ، صناف گل کو 14 برس 9 ماہ قید کی سزائیں سنائی گئی۔

عدالت میں استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ثاقب حسین کو انسرین بخاری سے ملاقات کا ’لالچ‘ دے کر بلایا گیا، انہیں کہا گیا کہ انہوں نے جو 3 ہزار پاؤنڈ خرچ کیے تھے وہ آکر لے لیں۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ ثاقب اور ہاشم گاڑی پر لیسٹر جا رہے تھے تو دو گاڑیوں نے ان کا تعاقب کیا، تعاقب کے دوران گاڑی ایک درخت سے ٹکرا کر دو ٹکڑوں میں بٹ گئی۔

استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ گاڑی درخت سے ٹکرانے کے حادثے میں ثاقب اور اعجاز ہلاک ہوگئے، مجرم ریحان کاروان اور رئیس جمال تعاقب کرنے والی گاڑیاں چلا رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply