عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2355ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کے اضافے سے 243300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کے اضافے سے 208590روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
یاد رہے گزشتہ روزسونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
The post appeared first on .