0

آٹا، میدہ، روٹی ، نان اور سوجی کی قیمتوں میں 48 فیصد تک کمی ہوئی، وزیر خوراک

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے 100 دنوں میں آٹا، میدہ، روٹی، نان اور سوجی کی قیمتوں میں 48 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روٹی، نان، ڈبل روٹی، رسک، بن اور دیگر بیکری مصنوعات پر تاریخی ریلیف دیا گیا،وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ چکن کی قیمتوں میں 350 سے 400 روپے تک فی کلو کمی کروائی۔

صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی اور کوالٹی برقرار رکھنیکے لئے فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کام کر رہی ہے۔
محکمہ خوراک نے 1160 فلور ملز کی چیکنگ، غیر معیاری انتظامات پر بھاری جرمانے کئے اور لائسنس معطل کر دیے، وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ فلور ملز اور چکیوں پر آٹے کا معیار چیک کرنے کیلئے محکمہ خوراک کے افسران مسلسل فیلڈ میں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں مہنگائی کی سطح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور کنزیومر پرائس انڈیکس 29 ماہ کی کم ترین سطح پرآگیا ہے،اپریل کی نسبت گزشتہ ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح میں 3.24 فیصد کمی ہوئی جبکہ مئی میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 11.76 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ جولائی تا مئی مہنگائی کی شرح 24.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، اپریل کی نسبت مئی میں آلو 14.73 فیصد، گوشت 4.06 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں انڈے 1.60 فیصد،خوردنی گھی 1.27 فیصد مہنگا ہوا جبکہ خوردنی تیل 1.26 فیصد، دال ماش 1.06 فیصد مہنگی ہوئی، ایک ماہ میں ٹماٹر 51.23 فیصد، پیاز 51.15 فیصد سستا ہوا جبکہ ایک ماہ میں چکن 35.28 فیصد، گندم 22.17 فیصد سستی ہوئی۔

ماہانہ بنیادوں پر آٹا 20.12 فیصد، پھل 8.06 فیصد سستے جبکہ سبزیاں، دال مسور، مصالحے، چاول بھی سستے ہوئے جبکہ ایک سال میں میں پیاز 86.64 فیصد، ٹماٹر 55.46 فیصد مہنگے ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply