اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان پیر 4 نومبر کو کرے گا۔ جس میں شرح سود میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان ہے۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت کراچی میں ہو گا۔ جس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو اکنامک صورتحال سمیت بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اکتوبر میں مہنگائی چھ اعشاریہ پانچ فیصد تک آنے کی پیشگوئی کی گئی۔ جبکہ روپیہ مستحکم اور ملکی زرمبادلہ ذخائر 30 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
بینکرز کا کہنا ہے کہ بینکس ان دنوں کائبور ریٹ سے نیچے 14 اعشاریہ 5 فیصد پر قرضے دے رہے ہیں۔ تاجروں کی نمائندہ تنظیموں نے شرح سود میں چار سے پانچ فیصد کمی کے مطالبے کیے ہیں۔
یاد رہے کہ اس وقت بنیادی شرح سود 17 اعشاریہ 5 فیصد پر ہے۔