اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 6 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 278 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 70 پیسے ہو گئی۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.60 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ گزشتہ روز ڈالر 10 پیسے کے معمولی اضافے کے بعد 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے پر رہی۔
دوسری جانب ملک بھر میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک ہزار روپے کم ہو گئے، جس سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے تک پہنچ گیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت کوئی ردو بدل نہیں ہوا، فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخوں میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس سونا 2498 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔