مسابقتی کمیشن نے 6 بڑی فرٹیلائزر کمپنیوں پر 37 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا،ہر کمپنی پر 5 کروڑ اور تنظیم پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کاجرمانہ عائد کیاگیا۔
مسابقتی کمیشن نے استفسار کیا کہ کھاد کمپنیوں کی پروڈکشن کاسٹ مختلف اور پھر قیمت یکساں کیسے ؟فرٹیلائزر کمپنیوں نے آگاہی مہم کی آڑ میں قیمتیں طے کیں،قیمتوں کا اعلان ایڈوائزری نہیں کاروباری فیصلہ تھا۔
قیمتوں کا تعین مارکیٹ میں کھاد کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کا سبب بنی ،کھاد کی یکساں قیمتوں کا تعین کسانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔
کاروباری و تجارتی تنظیموں کی جانب سے قیمتوں کا تعین نہیں کیاجاسکتا،کمپنیوں نے مارکیٹ میں مسابقت کی خلاف ورزی کی اور کسانوں کا استحصال کیا۔
کمپنیوں نے مارکیٹ میں یوریا کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کیا،یوریا کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔









