0

ڈالر کے بعد دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہو گئیں

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے کی معمولی کمی کے بعد 278 روپے 36 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر قیمت خرید 277.25 روپے اور قیمت فروخت 280 روپے رہی۔

دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی۔ یورو 47 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 302.15 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 25 پیسے کی کمی سے 354.58 روپے پر آگئی ہے۔

خلیجی کی بات کریں تو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ درہم اضافے کے بعد 75.98 روپے اور ریال 74.20 روپے کا ہوگیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply