0

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کمی

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

او سی اے سی اور ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق جولائی 2023 سے لیکر اپریل 2024 کے اختتام تک ملک میں 12443000 ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 13970000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپریل میں ملک میں 1104000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 6 فیصد اور مارچ کے مقابلہ میں 4 فیصدکم ہے۔

گزشتہ سال اپریل میں ملک میں 1171000 ٹن اور مارچ میں 1154000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 5831000 ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6173000 ٹن کے مقابلہ میں چھ فیصد کم ہے۔

اسی طرح جاری مالی سال کے دوران ملک میں 5050000 ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5283000 ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی تھی۔

اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 869000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1866000 ٹن کے مقابلہ میں 53 فیصد کم ہے۔ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 693000 ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply