0

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 200 روپےکا اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 200 روپےکا اضافہ ہوگیا ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 5روپے کی کمی سے 3265روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت 4روپے کی کمی 2799روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 2799 ڈالر فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مستقبل کیا ہوگا؟

ماہرین کہتے ہیں بین الاقوامی سطح پر تجارتی جنگ چھڑنے کے بعد سونے کے بڑھتے ہوئے خریداری معاہدوں کے نتیجے میں سونے کی عالمی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply