0

جولائی تا دسمبر 2024:سیمنٹ کی قومی برآمدات میں بڑا اضافہ

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 31.60فیصد اضافہ جبکہ مقامی فروخت میں 10.4فیصد کمی ہوئی ہے ۔

آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کےمطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 3.655ملین ٹن رہا تھا تاہم جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر 2024)کےدوران برآمدات کا حجم 4.810 ملین ٹن تک بڑھ گیا ۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 1.155ملین ٹن یعنی 31.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 10.41فیصد کی کمی سے 20.228 ملین ٹن کے مقابلہ میں 18.122ملین ٹن تک کم ہوگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply