0

پشاور میں آلو پیاز سمیت سبزیوں کی قیمت میں کمی

صوبائی دارالحکومت پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔ آلو پیاز اور دیگر سبزیاں سستی ہو گئیں۔

پشاور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے، ٹماٹروں کی نئی فی کلو قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پیاز کی قیمت میں 30 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد پیاز کی فی کلو قیمت 100 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ لہسن کی فی کلو قیمت 600 روپے ہو گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے میں آلو کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس سے آلو کی فی کلو قیمت 90 روپے سے 80 روپے ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے کے مطابق ادرک کی قیمت 360 روپے کلو، مٹر کی قیمت200 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ شملہ مرچ کی قیمت 240 روپے کلو برقرار رکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply