دستاویزات کے مطابق جون کے مقابلے جولائی میں مجموعی برآمدات میں 9.77 فیصد جبکہ مجموعی درآمدات میں 14.27 فیصد کمی ہوئی۔
جولائی میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ جون میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 55 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھا۔
جولائی میں مجموعی درآمدات کا حجم 4 ارب 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ریکارڈ ہوا جبکہ جون میں درآمدات کا حجم 4 ارب 96 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھا۔
رواں سال جولائی میں مجموعی برآمدات میں سالانہ 11.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال جولائی میں مجموعی برآمدات 2 ارب 6 کروڑ ڈالرز تھیں۔
رواں جولائی میں سالانہ بنیادوں پر مجموعی درآمدات میں 15.30 فیصد اضافہ ہوا جوکہ گزشتہ سال جولائی میں مجموعی درآمدات 3 ارب 69 کروڑ ڈالرز تھیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق، جون کے مقابلے جولائی میں تجارتی خسارے میں 19.05 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔
جولائی میں تجارتی خسارہ 1 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ریکارڈ ہوا جبکہ جون میں تجارتی خسارہ 2 ارب 40 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھا۔
جولائی میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 19.71 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔









