0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، انڈیکس میں 248 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا، 100انڈیکس میں 248پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

کاروبارکے دوران انڈیکس 77ہزار 989پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا، واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مندی رہی۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 146 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 740 پر بند ہوا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 645 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

مارکیٹ میں 27 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 9 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply