اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 278 روپے 34 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 38 پیسے پر بند ہوئی۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 28 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر معمولی اضافہ ہوا۔ دریں اثناء اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 277.41 روپے اور قیمت فروخت 280.07 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 47 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 351.92 روپے سے بڑھ کر 351.45 روپے ہو گئی ہے ۔جبکہ یورو 71 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 298.39 روپے کا ہو گیا ہے۔
خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ ریال اضافے کے بعد 74روپے 20 پیسے جبکہ درہم 75.78 روپے کا ہو گیا ہے ۔