اسلام آباد: ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مئی کے دوران مہنگائی میں 3.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک سال پہلے مہنگائی 11.8 فیصد تھی۔ تاہم رواں مالی سال گیارہ ماہ میں مہنگائی کی اوسطً شرح 4.61 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.2 فیصد کمی آئی۔ اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.2 فیصد کمی آئی۔ شہروں میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد رہی۔
مئی 2024 میں شہروں میں مہنگائی 14.3 فیصد تھی۔ اور ماہانہ بنیادوں پر شہروں میں مہنگائی میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔ دیہی علاقوں میں مئی میں مہنگائی میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 24.52 فیصد تھی۔ تاہم رواں مالی سال گیارہ ماہ میں مہنگائی کی اوسطً شرح 4.61 فیصد رہی۔









