کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار900روپےکی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ 53 ہزار 100 پر جا پہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار58 روپےکی کمی سے3لاکھ 2 ہزار726 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب سرمایہ کار کہتے ہیں کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کم ہو رہی ہے۔









