0

مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ، رواں ہفتے 12 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.15 فیصد بڑھ گئی جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی 2.41 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 12 اشیاء مہنگی اور 11 سستی ہوئیں، ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران انڈے 5.55، چکن 1.84 اور ایل پی جی 1.03فیصد مہنگی ہوئی، گڑ 0.59 اور چینی 0.26 فیصد مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں پیاز 5.59، ٹماٹر4.56 اور لہسن 1.78 فیصد سستے ہوئے۔

اپریل میں کیا صورتحال رہی؟

اپریل میں پیاز 26 فیصد، انڈے 20.36 فیصد سستے ہوئے، جبکہ ٹماٹر 15.26 فیصد، گندم 12.44 فیصد، آٹا 10 فیصد تک سستا ہوا،اسی طرح چکن 6.24 فیصد، آلو 5.10 فیصد اور بیسن 3.91 فیصد تک سستا ہوا۔

گزشتہ ماہ گندم کی مصنوعات 3 فیصد، دال چنا 2.68 فیصد، چینی 1.88 فیصد سستی ہوئی، دال ماش، چنے، مچھلی، پھل، دال مونگ اور مسور بھی سستی اشیاء میں شامل ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گوشت 1.50 فیصد اور مصالحے 1.41 فیصد تک مہنگے ہوئے،شہد، ریڈی میڈ فوڈ، مشروبات اور دودھ کی مصنوعات بھی مہنگی ہوئیں، چاول، خشک میوے، خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply