ذرائع کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 270 روپے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1200 آگئی ہے اس سے قبل 10 کلو کا تھیلا 1ہزار 4 سو 70 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق 15 کلو آٹے کا تھیلا 600 روپے سستا ہو کر 1ہزار 650 روپے کا ہو گیا ہے 15 کلو تھیلا 2 ہزار 250 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔ جبکہ 20 کلو آٹا 2880 سے کم ہو کر 2ہزار 250 روپے کا ہو گیا ہے، بیس کلو آٹے کا تھیلا 630 روپے سستا ہو ا ہے۔
گزشتہ روز 20 کلو آٹے کی قیمت میں مزید 200 روپے کمی ہوئی تھی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلےکی نئی قیمت 2 ہزارروپے ہوگئی ہےجبکہ اس سے قبل 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے تھی۔
انہوں نے بتایا کہ گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز نےکسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی ختم کرے اور دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔