0

سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ 2 لاکھ ، 41 ہزار روپے کا ہو گیا

سونے کی قیمت میں اتار چڑھائو جاری ۔عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ہو گئی جس سے فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے پر آ گئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 2620 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.58 روپے کی کمی سے 2246.22روپے کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جان بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 2308 ڈالر ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply