0

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل اور گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل اور گھی کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کر دیا گیا۔

مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں جبکہ بعض برانڈز کی بلیک میں فروخت جاری ہے۔

درجہ اول آئل کی قیمت 20روپے اضافے سے539روپے جبکہ گھی کی قیمت 520روپے کلو ہو گئی۔

100روپے اضافے سے آئل کی پانچ پیکٹ کی پیٹی 2695جبکہ گھی کی پانچ پیکٹ پیٹی کی قیمت2600روپے ہو گئی۔

دوسری جانب مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے،30سگریٹس کا پیکٹ 20روپے اضافے سے200روپے کا ہو گیا ہے۔

25سگریٹس والا پیکٹ 20روپے اضافے سے180روپے، ایک دوسرے برانڈ کا 30سگریٹس والا پیکٹ20روپے اضافے سے180روپے،25سگریٹس والا پیکٹ20روپے اضافے سے160روپے ہو گئی۔

درجہ اول برانڈ کے سگریٹس کی مارکیٹ میں بلیک میں فروخت جاری ہے اور فی پیکٹ20سے30روپے اضافی وصول کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply