0

پشاور میں ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کرانے والا ملزم گرفتار

پشاور میں جعل ساز نے بینک حکام کے ساتھ ہی فراڈ کر دیا۔ مبینہ طور پر ملزم نے ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد کی جعلی کرنسی بینک میں جمع کرا دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے پشاور کے رہائشی ہارون کو جعل سازی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ملزم ہارون نے گزشتہ ماہ 5 کروڑ 82 لاکھ روپے پشاور کے نجی بینک میں جمع کروائے تھے۔

گرفتار ملزم نے 29 اپریل کو 50 لاکھ روپے کی رقم لاہور کے ایک نجی بینک سے نکلوائی۔ جس کے بعد ملزم نے مزید 2 کروڑ روپے نکلوانے کے لیے ڈرافٹ تیار کروایا تاہم پشاور بینک کی اطلاع پر سندر داس روڈ لاہور میں واقع نجی بینک برانچ کے منیجر نے ملزم کو گرفتار کروا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

نجی بینک کی پشاور برانچ کے منیجر کا کہنا تھا کہ ملزم کی جانب سے 27 اپریل کو پشاور میں جمع کروائی گئی رقم جعلی تھی۔ ملزم پرانا کسٹمر تھا اس لیے موقع پر کرنسی نوٹ چیک نہیں کیے۔ 2 دن بعد بینک کے عملے کو خیال آیا تو پتہ چلا کہ نوٹ جعلی ہیں۔

بینک اسٹاف کے مطابق ملزم ہارون موقع پر بینک عملے کو متعدد بار کرنسی چیک کرنے کا کہتا تھا اور اس روز ملزم ہارون بینک حکام کی تسلی کے بعد گھر روانہ ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply